وفاقی حکومت کیجانب سے افسران کے ڈیپوٹیشن میں توسیع،تقرر و تبادلوں اور ملازمت پربحالی کےاحکامات جاری

May 13, 2026 | 22:28:PM
وفاقی حکومت کیجانب سے افسران کے ڈیپوٹیشن میں توسیع،تقرر و تبادلوں اور ملازمت پربحالی کےاحکامات جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک) وفاقی حکومت نے متعدد افسران کے ڈیپوٹیشن میں توسیع، تقرر و تبادلوں اور ملازمت پر بحالی کے احکامات جاری کئے ہیں۔

اس ضمن میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ مختلف نوٹیفکیشنز  کے مطابق صدر پاکستان کی منظوری سے سجاد علی راؤ کو وزارت قومی غذائی تحفظ کے تحت پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (پی اے آر سی) میں ایم پی ٹو اسکیل پر 3 سال کیلئے کُل وقتی رکن (کراپ سائنسز) مقرر کیا گیا ہے جبکہ سیکشن افسر، سینیٹ سیکریٹریٹ اسلام آباد، مطیعہ زہرا کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی میں مزید 2 سال کی توسیع کی گئی ہے، جس کا اطلاق 24 اپریل 2026 سے ہو گا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر، قومی احتساب بیورو (نیب)، محمد بلال چیمہ کی ڈیپوٹیشن میں بھی مزید 2 سال کی توسیع منظور کی گئی ہے، جو 31 جنوری 2026 سے مؤثر ہوگی، آفس مینجمنٹ گروپ کے گریڈ 18 کے افسر رفیق احمد کھوکھر، جنہیں رواں برس 3 جنوری کو معطل کیا گیا تھا، کو سرکاری ملازمت پر بحال کر دیا گیا ہے، اسسٹنٹ پروفیسر، فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز (کینٹ اینڈ گیریژن) ڈائریکٹوریٹ راولپنڈی، نوشین انور کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی میں یکم جون 2026 سے مزید 2 سال کی توسیع کی گئی ہے، وہ خیبرپختونخوا حکومت کے ہائر ایجوکیشن، آرکائیوز اینڈ لائبریریز ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھتی ہیں۔ 

مزید برآں، آفس مینجمنٹ گروپ کے گریڈ 18 افسر ثناء اللہ کو حکومت سندھ سے تبدیل  کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد عزیز کو تبدیل کرتے ہوئے ان کی خدمات بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، آزاد کشمیر ریجن کے سپرد کی گئی ہیں، شاہد عزیز 3 سال کیلئے یا مستقل تقرری تک، (جو بھی پہلے ہو) تعینات کیا گیا ہے۔ 

 علاوہ ازیں، سیکنڈری اسکول ٹیچر، اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بلوچستان، عائشہ اکرام کی خدمات 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر وفاقی وزارت تعلیم اسلام آباد کے سپرد کر دی گئی ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد میں غیر رجسٹرڈ نجی سکولوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن،خلاف ورزی پر سیل کرنے کا فیصلہ