جعلی فون کالز اور ایس ایم ایس؛ پی ٹی اے نے خبردارکردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے جعلی فون کالز اورایس ایم ایس کے حوالے سے شہریوں کوخبردارکردیا۔
پی ٹی اےکی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزری میں واضح کیا گیا ہے کہ پی ٹی اے کبھی صارفین سے ذاتی یا خفیہ معلومات طلب نہیں کرتا، پی ٹی اے کے نام پر آنے والی کسی کال، ایس ایم ایس یا ای میل پر اعتماد نہ کریں، پی ٹی اے کے نام سے موصول ہونے والی مشکوک کال یا ای میل کی فوری اطلاع دی جائے۔
ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ آن لائن فراڈ سے بچنے کیلئے ای میل اور ایس ایم ایس بھیجنے والے کی شناخت لازمی کریں، مشکوک لنکس پر کبھی کلک نہ کریں، سوشل میڈیا، ای میل یا ایس ایم ایس سے موصول ہونے والے مشکوک لنکس ڈیٹا چوری کرسکتے ہیں، تاہم کسی مشکوک یا مشتبہ لنک کی پی ٹی اے کو فوری اطلاع دیں۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان،باضابطہ نوٹیفکیشن جاری
پی ٹی اے ایڈوائزری کے مطابق اپنی ذاتی معلومات ، پاسورڈ ، پن کوڈ ، شناختی کارڈ نمبر اور بنک اکاؤنٹ کی تفصیلات کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔