پی ایس ایل 8 کے پلے آف میں کونسی ٹیم کس سے کھیلے گی؟

Mar 13, 2023 | 18:51:PM
پی ایس ایل 8 کے پلے آف میں کونسی ٹیم کس سے کھیلے گی؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پی ایس ایل 8 پلے آف کیلئے لائن اپ مکمل ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کے لئے لائن اپ مکمل ہو چکی ہے۔ پلے آف مرحلے کا پہلا میچ 15 مارچ کو لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ اس میچ کے لئے دونوں ٹیمیں لاہور پہنچ گئی ہیں۔ 

پی ایس ایل میں آج مکمل آرام کا دن ہے۔ آج کوئی بھی ٹیم ٹریننگ نہیں کرے گی جبکہ صبح لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں قذافی اسٹیدیم میں ٹریننگ کریں گی۔ 

مزید پڑھیں: دورہ افغانستان،قومی ٹیم کا اعلان

پی ایس ایل 8 کے پہلے پلے آف میچ کی فاتح ٹیم فائنل کے لئے کوالیفائی کر جائے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم فائنل تک رسائی کیلئے 17 مارچ کو ایلیمینیٹر2 کھیلے گی جبکہ پہلے ایلیمینیٹر میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ 16 مارچ کو مدِمقابل ہوں گی۔ 

واضح رہے کہ پہلے ایلیمینیٹر میں ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی جبکہ جیتنے والی ٹیم فائنل کی دوڑ کیلئے اایلیمینیٹر 2 کھیلے گی اور پی ایس ایل کے بقیہ میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔