دورہ افغانستان،قومی ٹیم کا اعلان

Mar 13, 2023 | 14:50:PM
دورہ افغانستان،قومی ٹیم کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا جس میں شاداب خان کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ تمام سینئر کھلاڑیوں کو اعتماد میں لے کر فیصلے کیے ہیں اس پر سب کو اتفاق ہے، ہمیں اب ورلڈکپ کا سوچنا ہے، ابھی سے اسسمنٹ کریں گے تو ابھی سے یہ کام کرنا پڑے گا۔سوچا ہے اب تمام ینگ کھلاڑیوں کو موقع دیں گے اور سینئرز کھلاڑیوں کو آرام دیں گے، اس حوالے سے تمام ٹاپ کھلاڑیوں کو اعتماد میں لیا ہے، بابراعظم، رضوان، شاہین، حارث رؤف اور فخر سے بات کرلی ہے انہیں آرام دیں گے، اس پر سارے خوش ہے۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بابر ہمارا بہترین کپتان ہے، وہ ٹیم کےکپتان برقرار ہیں، جس دن وہ کہیں گے اس پر ان کی کپتانی کا فیصلہ کریں گے، ہمارے سینئر زکھلاڑیوں کو کوئی خطرہ نہیں ان کی جگہ پکی ہے، نئے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کررہے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے اعلان کیا ہےکہ پاک افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے شاداب خان کو کپتان بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

افغانستان سے سیریز کیلئے قومی اسکواڈ
شاداب خان (کپتان)
اعظم خان
عبداللہ شفیق
فہیم اشرف
افتخار احمد
محمد حارث
محمد نواز
وسیم جونیئر
نسیم شاہ
شان مسعود
عماد وسیم
احسان اللہ (ڈیبیو)
صائم ایوب (ڈیبیو)
طیب طاہر (ڈیبیو)
زمان خان (ڈیبیو)
چیف سلیکٹر کے مطابق ریزرو کھلاڑیوں میں ابرار احمد، حسیب اللہ اور اسامہ میر شامل ہیں۔افغانستان سے سیریز کے لیے آصف علی، حیدر علی، محمد حسنین اور خوشدل شاہ کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 24 سے 27 مارچ تک شارجہ میں کھیلی جائے گی۔