اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور ماتحت اداروں کیلئے 9 اعشاریہ 39 ارب روپے بجٹ تجویز

Jun 13, 2026 | 00:13:AM
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور ماتحت اداروں کیلئے 9 اعشاریہ 39 ارب روپے بجٹ تجویز
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد ترک)وفاقی بجٹ میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور اس کے ماتحت اداروں کے لیے مجموعی طور پر 9 ارب 39 کروڑ 80 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے 6 ارب 89 کروڑ 80 لاکھ روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ یہ فنڈز مرکزی سیکرٹریٹ کے انتظامی امور، ملازمین کی تنخواہوں اور دفتری اخراجات پر خرچ کیے جائیں گے۔

دوسری جانب وفاقی ترقیاتی پروگرام کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے 2 ارب 50 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ان فنڈز کا مقصد وفاقی افسران کی کارکردگی، انتظامی صلاحیتوں اور گورننس کے نظام میں بہتری لانا ہے۔

بجٹ تجاویز کے مطابق ترقیاتی فنڈز کا ایک اہم حصہ سول سروسز اکیڈمی میں افسران کی پیشہ ورانہ تربیت پر خرچ کیا جائے گا، جبکہ نیشنل سکول پبلک پالیسی کے تربیتی پروگراموں کے لیے بھی خصوصی فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔

مزید برآں ماتحت تربیتی مراکز میں سرکاری افسران کی جدید مہارتوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے فروغ کے لیے بھی ترقیاتی بجٹ استعمال کیا جائے گا۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق ان ترقیاتی منصوبوں کا بنیادی مقصد سول سروس کی استعداد، کارکردگی اور پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے، جبکہ تربیتی اداروں کی استعداد کار بڑھانے پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :وفاقی بجٹ میں سندھ کی سڑکوں کیلئے کون سی رقوم مختص ہوئیں؟