وفاقی بجٹ میں سندھ کی سڑکوں کیلئے کتنی رقم مختص ہوئیں؟

Jun 12, 2026 | 17:48:PM
وفاقی بجٹ میں سندھ کی سڑکوں کیلئے کتنی رقم مختص ہوئیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عاجز جمالی) وفاقی حکومت کے نئے مالی سال کے  بجٹ میں صوبہ سندھ  میں ترقی کے وفاقی منصوبوں کے لئے جو رقوم مختص کی گئی ہیں ان میں  سے زیادہ تر فنڈنگ شاہراہوں کی ترقی کے لئے ہو گی۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق  وفاقی حکومت سے اس سال جو رقوم ملیں گی ان میں سکھر حیدر آباد موٹر وے کے لئے 30 ارب روپے مختص  کئے گئے ہیں۔  کے فور کے لئے 10 ارب روپے مختص  کئے گئے ہیں۔  سندھ کوسٹل ہائی وے میں توسیع کے لیئے 25 ارب روپے مختص  کئے گئے ہیں۔ 

این 5 مورو سے رانی پور تک تعمیر کے لئے  9 ارب روپے مختص  کئے گئے ہیں۔ مہران ہائی وے نواب شاہ سے رانی پور تک تعمیر کرنے کے لئے  21 ارب روپے مختص  ہیں۔ سانگھڑ سے این 5 تک  رابطہ سڑک کی تعمیر کے لئے  13 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔