ایران سے جنگ کا خوف، اسرائیل میں سپر سٹورز خالی ہونے لگے

Jun 13, 2025 | 22:49:PM
ایران سے جنگ کا خوف، اسرائیل میں سپر سٹورز خالی ہونے لگے
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ایران سے ممکنہ جنگ کے خوف کی وجہ سے اسرائیل میں عوام نے سپر سٹور خالی کر دیئے۔

ایران پر حملے کے بعد اسرائیلی شہریوں نے بڑی تعداد میں سپر مارکیٹوں اور اسٹورز کا رخ کرلیا اور ذخیرہ اندوزی شروع کردی۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی شہری  کھانے پینے کی اشیا، پانی، خشک خوراک اور  دیگر اشیائے ضروریہ  بڑی مقدار  میں خرید کر  ذخیرہ کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو  میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی شہریوں کی جانب سے ذخیرہ اندوزی کے بعد سپر مارکیٹس کے شیلف خالی ہوگئے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے آج صبح ایران پر شدید حملے کیے ہیں  اور  ان حملوں کے بعد  ایران کی جانب سے جوابی حملے کا قوی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :اسرئیلی جارحیت کے خلاف ایران کی درخواست پر سلامتی کونسل کاآج اجلاس طلب