اسرئیلی جارحیت کے خلاف ایران کی درخواست پر سلامتی کونسل کاآج اجلاس طلب 

Jun 13, 2025 | 21:25:PM
اسرئیلی جارحیت کے خلاف ایران کی درخواست پر سلامتی کونسل کاآج اجلاس طلب 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے آج اجلاس طلب کر لیا۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی سفارت کار نے بتایا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران کی درخواست پر یو این سیکیورٹی کونسل کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔ ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو خط روانہ کیا تھا۔ خط کے مطابق ایران نے کہا کہ اسرائیل کے غیر قانونی اور بزدلانہ اقدامات کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ آج اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا، اسرائیل نے ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے جن میں فوجی قیادت کی رہائش گاہوں اور عسکری و جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی حملوں میں 3 اعلیٰ ترین عسکری حکام اور 6 سائنسدان شہید ہو گئے۔ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ایران میں 78 افراد جاں بحق اور 329 زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کا دنیا بھر میں اپنے سفارتخانے بند کرنے کا اعلان