قائمہ کمیٹی خزانہ، بینکوں سے یومیہ 75ہزار نکلوانے پر0.8فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کی تجویز منظور

Jun 13, 2025 | 18:43:PM
قائمہ کمیٹی خزانہ، بینکوں سے یومیہ 75ہزار نکلوانے پر0.8فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کی تجویز منظور
کیپشن: نویدقمر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے بینکوں سے یومیہ75 ہزار روپے نقد رقم نکلوانے پر 0.8 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کی تجویز منظور جبکہ آن لائن خریداری پر دو فیصد اضافی سیلز ٹیکس کی تجویز مسترد کردی۔

سید نوید قمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس  ہوا،آئندہ بجٹ میں 6 لاکھ روپے سالانہ انکم پر ٹیکس چھوٹ برقرار رکھی گئی ہے ،12 لاکھ روپے سالانہ آمدن پرکابینہ  نے 2.5 فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز منظور کی ہے ،فنانس بل میں 12 لاکھ روپے سالانہ انکم پر ایک فیصد ٹیکس کی تجویز تھی۔

چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ کابینہ نے 12 لاکھ روپے سالانہ انکم پر ٹیکس کو بڑھانے کی منظوری کیوں دی ؟ وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہاکہ کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 10 فیصد بڑھانے کی تجویز دی ہے ،تنخواہوں میں اضافے کی وجہ سے ٹیکس بڑھایا گیاہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہاکہ ایک کروڑ روپے سالانہ آمدن پر سرچارج 10 فیصد سے کم کرکے 9 فیصد کرنے کی تجویز ہے ۔نوید قمر نے کہاکہ ایک فیصد کمی دل خوش کرنے کیلئے کی گئی ہے ؟ شرمیلا فاروقی نے کہاکہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس چھوٹ انتہائی کم ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:روپے کی بے قدری جاری ،ڈالر تیسرے روز بھی مہنگا ہو گیا

اجلاس میں بینکوں سے یومیہ75 ہزار روپے نقد رقم نکلوانے پر 0.8 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کی تجویز منظور کرلی گئی،اس سے قبل یومیہ 50 ہزار روپے نقد رقم نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس 0.6 فیصد تھی۔ 

کمیٹی نے آن لائن خریداری پر دو فیصد اضافی سیلز ٹیکس کی تجویز مسترد کردی،کمیٹی نے بینکوں میں قرض کے منافع پر ٹیکس 15 سے بڑھا کر 20 فیصد کرنے کی تجویز بھی مسترد کردی۔

اجلاس میں گوگل اور یوٹیوب کی سروسز ٹیکس 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے کی تجویز منظور کرلی جبکہ کمرشل جائیدادوں کے کرایہ کی انکم پر 4 فیصد ٹیکس کی تجویز موخر کردی ۔

اجلاس میں دو لاکھ روپے کی فروخت، بینکاری لین دین کے ذریعے کرنے کی تجویز مسترد کردی گئی،رینٹل آمدن کو کاروباری نقصانات میں شامل نہ کرنے کی تجویز منظورکرلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا حکومت بازی لے گئی ,ماہانہ اجرت میں بڑااضافہ،تنخواہ و پنشن بھی بڑھا دی