انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا ہو گیا
کیپشن: ڈالر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے آخری انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا ہو گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 29 پیسے مہنگا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 282.67 روپے سے بڑھ کر 282.96روپے پر بند ہوا۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل اور بیرونی قرض کی ادائیگی پر ڈالر مہنگا ہورہا ہے ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 30 پیسے مہنگا ہوکر 285.12 روپے،یو اے ای درہم 3 پیسے بڑھ کر 77.72 روپے کا ہوگیا ۔
اوپن مارکیٹ میں یورو 27 پیسے کمی سے 328.57 روپے،برطانوی پاؤنڈ 86 پیسے سستاہوکر 386.30 روپے،سعودی ریال 4 پیسے کم ہوکر 75.93 روپے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:مسافرٹرین پٹری سے اتر گئی