خلیل الرحمان قمرکاہمایوں سعید کیساتھ مزید پراجیکٹ نہ کرنے کا عندیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ مزید کوئی پراجیکٹ نہ کرنے کا عندیہ دے دیا۔
ایک حالیہ انٹرویو میں میزبان نے خلیل الرحمان قمر سے سوال کیا کہ وہ زیادہ تر پراجیکٹس ہمایوں سعید کے ساتھ کیوں کرتے ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ہوسکتا ہے اب وہ ایسا نہیں کریں گے۔
میزبان نے مزاحیہ انداز میں دوبارہ سوال کیا کہ کیا ہمایوں سعید کی کانپیں ٹانگتی ہیں کسی اور کے ساتھ کام کرنے میں؟ اس پر خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ اب میری کانپیں ٹانگتی ہیں بھئی۔
یہ بھی پڑھیں:ہانیہ عامرپھرمشکل میں پھنس گئیں،شدید تنقید کا سامنا
معروف ڈرامہ نگار کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ اب ہم زیادہ کام نہیں کر پائیں گے،جلد ان کا نیا ڈرامہ "میں منٹو نہیں ہوں"آرہا ہے جس میں ہمایوں سعید، صنم سعید، سجل علی، صبا حمید، صبا فیصل اور دیگر شامل ہیں۔
واضح رہے کہ خلیل الرحمان قمراور ہمایوں سعید دونوں مل کر ڈرامہ میرے پاس تم ہو، فلم پنجاب نہیں جاؤں گی اور لندن نہیں جاؤں گا جیسے کئی بڑے پروجیکٹس دے چکے ہیں ۔