ہانیہ عامرپھرمشکل میں پھنس گئیں،شدید تنقید کا سامنا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)خوبرواداکارہ وماڈل ہانیہ عامرکوحج کے دوران پوسٹ کی گئی تصاویر پر شدید تنقید کا سامناکرناپڑاگیا۔
معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے منیٰ سے اپنی تصاویر شیئر کی تھیں جس میں وہ اپنی سہیلیوں کے ساتھ موجود تھیں، تاہم سوشل میڈیا صارفین کو ان کا مقدس مقامات پر تصاویر لینے کا انداز پسند نہیں آیا۔
مداحوں نے اداکارہ کے صحیح وقت پر حج کرنے کے فیصلے کو سراہاہے تاہم وہ مقدس شہروں مکہ اور مدینہ میں ان کے گلیمرس فوٹو شوٹ پربرہم ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر کا حج کا سفر چھٹی یا تفریحی سفر کی طرح محسوس ہورہا ہے،ایک مداح نے لکھا اس نے حج جیسی مقدس عبادت کا مذاق اڑایا ہے، ایسا لگتا ہے کہ وہ حج پر نہیں بلکہ کسی مہم جوئی یا چھٹیوں پر ہے، اللہ ہم سب کو ہدایت دے۔
ایک اورصارف نے لکھا"استغفراللہ، کیا مقدس جگہ پر تصویر کھینچنے کا یہ طریقہ ہے؟ عجیب انداز میں؟"
یہ بھی پڑھیں:سُروں کے شہنشاہ مہدی حسن کوبچھڑے13 برس بیت گئے
ایک مداح نے کہا"وہ جگہ جہاں آپ ہیں وہ مسلمانوں کے لیے دنیا کی سب سے قابل احترام اور مقدس ترین جگہ ہے، یہ دکھاوے اور ایسی ویڈیوز بنانے کی جگہ نہیں ہے، انتہائی مایوس‘‘۔ایک مداح نے کہا"یہ یوٹیوبرز یقیناً کسی خفیہ ایجنڈے پر ہیں"۔