امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کر دی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کیلئے تیار ہوں، پاکستان اور بھارت سے کہا ہے کہ دشمنی بہت طویل ہو گئی، اب تجارت کی بنیاد پر تعلقات میں بہتری آنی چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کیساتھ امریکا کو بھی حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی : ایرانی افواج
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کئی سال سے پاکستان اور بھارت لڑ رہے ہیں، دونوں ممالک سے کہا ہے کہ مزید کتنا عرصہ لڑو گے، دونوں ممالک کے پاس بڑی تعداد میں جوہری ہتھیار ہیں۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت سے کہا ہے جنگ کرو گے تو تجارت نہیں ہو گی۔