ادا کا رہ سجل علی اور معروف گلوکا ر عا طف اسلم کے مدا حو ں کیلئے اہم خبر

Jun 13, 2021 | 20:38:PM
ادا کا رہ سجل علی اور معروف گلوکا ر عا طف اسلم کے مدا حو ں کیلئے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پر یہ خبر زیرِ گردش ہے کہ معروف ادا کا رہ سجل علی جلد عاطف اسلم کی نئی میوزک ویڈیو میں اپنی اداکاری کے جوہر دِکھائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق سجل علی نے عاطف اسلم کی نئی میوزک ویڈیو کے لیے شوٹنگ کا آغاز بھی کردیا ہے۔کہ عاطف اسلم کے اس نئے گانے کا عنوان ’رفتہ رفتہ‘ ہے جبکہ یہ گانا پاکستان کے شمالی علاقے اسکردو میں شوٹ کیا جارہا ہے۔یہ خبر سننے کے بعد سجل علی کے مداحوں کی جانب سے خو شی کا اظہا ر کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنی پسندیدہ اداکارہ کو عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کی میوزک ویڈیو میں دیکھیں گے۔
یا د رہے کہ ابھی تک عاطف اسلم اور سجل علی کی جانب سے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ادا کارہ ایمن خان اپنی بہن منال کی منگنی پر افسردہ کیوں؟