ادا کا رہ یمنیٰ زیدی کا سو شل مو ضو عا ت پر بننے والے ڈراموں کے معاوضے سے انکا ر

Jun 13, 2021 | 18:28:PM
ادا کا رہ یمنیٰ زیدی کا سو شل مو ضو عا ت پر بننے والے ڈراموں کے معاوضے سے انکا ر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف ٹی وی اداکارہ یمنیٰ زیدی کا کہنا ہے کہ ایسے ڈرامے جو سماجی مسئلوں پر بنائے جائیں ان کے معاوضے کا اپنی جا نب سے مطالبہ نہیں کرتی۔
تفصیلات کے مطًابق اداکارہ یمنیٰ زیدی نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ سماجی موضوعات پر بنائے جانے والے  ڈرامے میری اداکاری کا صدقہ کر کے نکل جاتے ہیں۔ ان ڈراموں کیلئے میں میک اپ پر بھی زیادہ دھیان نہیں دیتی نا ہی کسی اور چیز کا مطالبہ کرتی ہوں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اداکارہ کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا تھا جس میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ وہ بغیر میک اپ کے کسی ڈرامے میں کام نہیں کرتیں نا ہی ماضی میں انہوں نے ایسا کبھی کیا تاہم بعد میں ادا کارہ نے  ایسی خبروں کو  جھوٹی اورمحض افواہیں قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:فواد خان زیادہ ہینڈسم یا فہد مصطفیٰ ۔۔اداکارہ حرامانی نے جواب دے دیا