کراچی ایئرپورٹ پر غیر ملکی ایئر لائن کی غلطی کے باعث مسافر آف لوڈ

Jul 13, 2025 | 00:46:AM
کراچی ایئرپورٹ پر غیر ملکی ایئر لائن کی غلطی کے باعث مسافر آف لوڈ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی ایئرپورٹ پر غیر ملکی ایئر لائن کی غلطی کے باعث مسافر آف لوڈ کر دیا گیا۔

پاکستان ایئرپورٹ ایوی ایشن (پی اے اے) حکام کے مطابق نجی ایئر لائن کا مسافر غلطی سے غیر ملکی ایئر لائن کے کاؤنٹر پر چلا گیا،حکام کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ایئر لائن نے مسافر کا ٹکٹ دیکھے بغیر بورڈنگ کارڈ جاری کر دیا۔

پی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ 2 ایک جیسے نام کے مسافروں کی وجہ سے ایئر لائن کے عملے سے غلطی ہوئی، مسافر کے آنے پر غیر ملکی ایئر لائن نے دوسرے مسافر سے بورڈنگ کارڈ لے کر اسے واپس بھیجا،حکام نے بتایا کہ غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز شارجہ جا رہی تھی،اس دوران نجی ایئر لائن نے بورڈنگ مکمل کر کےبند کر دی تھی، فلائٹ کلوز ہونے کی وجہ سے نجی ایئر لائن نے اپنے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔

پی اےاے حکام کا کہنا ہے کہ مسافر مزدور تھا، اس کے پاس دوسرا ٹکٹ لینے کے پیسے بھی نہیں تھے، پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں،حکام کے مطابق نجی ایئر لائن کا مسافر مزدور ہے، کراچی سے دبئی جارہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چشتیاں؛کار اور بس میں خوفناک تصادم،سینئروکیل خاندان کے5 افراد سمیت جاں بحق