چشتیاں؛کار اور بس میں خوفناک تصادم،سینئروکیل خاندان کے5 افراد سمیت جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد حسین ہاشمی)چشتیاں کے علاقے حاصل پور روڈ پر کار اور اے سی بس کے درمیان شدید تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ حادثے میں 6 افرادذخمی بھی ہوگئے۔
حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی،حادثے میں چشتیاں بار کے سینئر وکیل اقبال خان نیازی فیملی سمیت جاں بحق ہوئے،جاں بحق افرادمیں اقبال خان نیازی کے علاوہ آصف خان نیازی، آصف خان نیازی کی اہلیہ بیٹی اور بھتجی شامل ہیں۔

جاں بحق ہونے والے افراداڈا بخشن خان چک 53 فتح کے رہائشی تھے۔
ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : ناراض بیوی کو منانے کیلئے آنیوالے داماد نے سسر ، ساس، سالے اور ماموں کو قتل کر دیا