ناراض بیوی کو منانے کیلئے آنیوالے داماد نے سسر ، ساس، سالے اور ماموں کو قتل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی میں ناراض بیوی کو منانے کیلئے آنے والے ملزم نےفائرنگ کرکے سسر، ساس، سالا اور لڑکی کے ماموں کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں مشتاق خان عمر70 سال، زوجہ مشتاق عمر 60 سال، حیات عمر 53 سال اور لڑکی کا بھائی شامل ہیں۔پولیس نے بتایا کہ اکبرپورہ کے علاقے ٹیٹاری میں ناراض بیوی کو منانے کے لیے آنے والے شوہر نے ساتھ لے جانے کی اجازت نہ دینے پر طیش میں آکر فائرنگ کردی۔فائرنگ میں جاں بحق ہونے والوں میں ملزم داماد کا سسر، ساس، سالہ اور بیوی کا ماموں شامل ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق ملزم کا کہنا تھا کہ بیوی کو اُس کے گھر والوں نے ورغلا کر اپنے پاس روک لیا ہے جبکہ وہ ساتھ جانا چاہتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی فٹبالر اوٹس خان کا ملائیشین کلب سے معاہدہ