نوجوان نے تقریرکے دوران علی امین گنڈاپور کو پشاوری چپل دے ماری

Jul 13, 2021 | 22:05:PM
نوجوان نے تقریرکے دوران علی امین گنڈاپور کو پشاوری چپل دے ماری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں انتخابی جلسے کے دوران ایک مقامی نوجوان نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر کو پشاوری چپل دے ماری۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پور باغ کے علاقے ہاڑی گہل میں انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے تھے ایک مقامی نوجوان نے انہیں پشاوری چپل مار دی۔
موقع پر موجود پولیس نے واقعے میں ملوث دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا تاہم علی امین گنڈا پور نے پولیس سے کہا کہ ان نوجوانوں کو کسی نے پیسے دےکر یہ کام کروایا ہے، انھیں چھوڑ دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:قومی ائیر لائن کاعیدکے موقع پر برطانیہ اور یورپ کیلئے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان