قومی ائیر لائن کاعیدکے موقع پر برطانیہ اور یورپ کیلئے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان

Jul 13, 2021 | 21:05:PM
قومی ائیر لائن کاعیدکے موقع پر برطانیہ اور یورپ کیلئے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی ایئرلائن کاعید الاضحی کے موقع پر برطانیہ اور یورپ سے پاکستانیوں کووطن پہنچانے کیلئے خصوصی چارٹرڈ پروازیں چلانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے لندن سے اسلام آباد کیلئے دو طرفہ چارٹرڈ پروازیں آپریٹ کریگی۔لندن سے اسلام آباد کیلئے 16جولائی اور اسلام آباد سے لندن کیلئے18جولائی کو پروازیں چلائی جائیں گی۔
پی آئی اے پیرس سے اسلام آباد کیلئے 17جولائی کو چارٹرڈ پرواز آپریٹ کریگی۔ 18جولائی کواسلام آباد سے پیرس مسافروں کو لیکر روانہ ہوگی۔پی آئی اے چارٹرڈ کمپنی ہائی فلائی کے ذریعے پروازیں آپریٹ کرے گی۔
پی آئی اے شیڈول کے مطابق دو طرفہ پروازیں برطانیہ کیلئے 22،24،28اور 31جولائی کو آپریٹ کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:عیدالاضحیٰ کی سرکاری چھٹیوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری