کنگنا رناوت کی کبھی شادی نہیں ہوگی۔۔۔ اہم  بات سامنے آ گئی

Jul 13, 2021 | 13:11:PM
کنگنا رناوت کی کبھی شادی نہیں ہوگی۔۔۔ اہم  بات سامنے آ گئی
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بھارت کے فلمی مبصر کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے بالی ووڈ کی  اداکارہ کنگنا رناوت کی شادی کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی ۔
بھارتی فلمی مبصر  کمال راشد خان نے اپنے سلسلہ وار پیشگوئیوں کے ٹوئٹ میں کنگنا کی شادی کی حوالے سے کہا کہ ان کی کبھی شادی نہیں ہو گی اور وہ ہمیشہ اکیلی ہی رہیں گی۔ 

کے آر کے نے اداکارہ تبو کے حوالے سے بھی کچھ ایسی ہی پیشگوئی کی ہے کہ تبو کی شادی بھی لٹک چکی ہے۔کنگنا کے کبھی شادی نہ ہونے کے بعد انہوں نے اپنی پیشگوئی نمبر 7  میں کہا کہ  تبو کی بھی کبھی شادی نہیں ہوگی۔

خیال رہے کہ  کمال راشد خان اس سے قبل پریانکا کی طلاق کے حوالے سے بھی پیشگوئی کرچکے ہیں، انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں پریانکا اور نِک جونس سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئندہ 10 برسوں میں نِک اپنی اہلیہ پریانکا کو طلاق دے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ماڈل  قتل کیس ۔۔نایاب پارٹی میں گئی اور وہاں  کیا ہوا۔۔؟ تحقیقات میں نیا موڑ