وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج،22 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا

Jul 13, 2021 | 09:24:AM
 وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج،22 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، جس میں میں 22 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے اہلکاروں کیلئے خصوصی الاؤنس2021 کی منظوری وفاقی کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے، حلیم عادل شیخ کی جے آئی ٹی بنانے کی درخواست بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر  کی تقرری کی منظوری دی جائے گی.ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دینے سے متعلق جائزہ کمیٹی کی رپورٹ بھی کابینہ میں پیش کی جائے گی۔اجلاس میں منیجنگ ڈائریکٹر نیشنل انجینئرنگ سروس کی تقرری اور 3 ماہ کی مدت میں توسیع کی منظوری دی جائے گی۔پاکستان ریلوے فریٹ ٹرانسپورٹیشن کمنپی کے سی ای او کی تقرری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔کابینہ کو نوشہرہ میں ریلوے کی زمین پر ملٹی اسٹوری بنڈنگ کی تعمیر پر بریفنگ دی جائے گی۔وفاقی کابینہ کو اسلام آباد کے سیکٹر ای 8 اور سیکٹر ای 9 میں تجاوزات سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی جانب سےجے آئی ٹی بنانے کی درخواست بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے مزید 21 مریض دم توڑ گئے،1590 افراد کے ٹیسٹ مثبت