ٹھنڈی ہوائیں، بارش اور برفباری، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

Jan 13, 2024 | 20:44:PM
ٹھنڈی ہوائیں، بارش اور برفباری، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان اوربالا ئی خیبر پختو نخوا میں چند مقامات پر   ہلکی بارش اور برفباری کی پیش گوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر میدانی  علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، شمالی علاقوں  میں  مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے، گلگت بلتستان اوربالا ئی خیبر پختو نخوا میں چند مقامات پر   ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے جبکہ پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں  اور بالائی سندھ میں شدید دھند اور سموگ چھائے رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایمبولینس میں لے جایا جانے والا مردہ شخص اچانک زندہ ہوگیا, پھر کیا ہوا؟ خبر جان کر یقین کرنا مشکل

محکمہ موسمیات کے مطابق (صبح) اتوار کے روز اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم  سرد اور خشک رہے گا، صبح کے اوقات میں  بعض مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر دھند کا بھی امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہے گا، بالائی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود  رہے گا جبکہ چارسدہ ، مردان،نوشہرہ ، صوابی ، پشاور، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، مری، گلیات  اور گر دو نواح میں موسم شدید سرد  رہے گا تاہم بہا ولپور، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، جہلم، منگلا، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال، ملتان، خان پور، رحیم یار خان، حافظ آباد، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان اور گرد و نواح میں شدید دھند اور سموگ  چھائے رہے گی، صوبے کے بیشتر  اضلاع میں  دن کے  درجہ حرات معمول سے کم رہیں گے، خطہ پوٹھوہار  میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہرا پڑنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما  راجہ بشارت کا بڑا الزام, آر او آفس کی ویڈیو بھی  جاری کر دی

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد رہے گا، صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی، خیر پور، کشمور اور پڈعیدن میں شدید دھند اور سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان اور کشمیر میں  موسم شدید سرد اورمطلع جزوی ابر آلود رہےگا، کشمیر میں صبح کے اوقات میں  بعض مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔

انتباہ:

محکمہ موسمیات نے آئندہ 2 روز کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھندکی لپیٹ میں رہیں گے، شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، شدید دھند کے باعث  پنجاب کے بیشتر   علاقوں میں  دن کے  درجہ حرارت معمول سے کم رہیں گے۔