مردہ زندہ ہوگیا

Jan 13, 2024 | 15:19:PM
بھارتی ریاست ہریانہ میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں ایمبولینس میں لے جائے جانے والا مردہ آدمی زندہ ہوگیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست ہریانہ میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں ایمبولینس میں لے جائے جانے والا مردہ آدمی زندہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ چندی گڑھ میں پیش آیا جہاں ایک خاندان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے 80 سالہ رشتے دار  جنہیں مردہ قرار دیا جا چکا تھا اور ان کی لاش کو ایمبولینس میں جب گھر لایا جارہا تھا تب وہ زندہ ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق درشن سنگھ برار کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا تھا، جمعرات کے روز  ان کی رہائش گاہ پر رشتے داروں کی آمد کا سلسلہ جاری تھا تب خبر ملی کہ درشن سنگھ حیات ہیں۔ اہلخانہ کے مطابق درشن سنگھ برار کا پوتا ان کے ساتھ ایمبولینس میں تھا جس نے تمام واقعہ بیان کیا۔

مزید پڑھیں:ن بیرسٹر گوہر کے گھر چھاپہ کیوں مارا؟ پولیس نےاہم بیان جاری کر دیا

پوتے نے بتایا کہ راستے میں جیسے ہی ایمبولینس گڑھے سے ٹکرائی تو اس نے دیکھا کہ دادا کا ہاتھ ہلنے لگا، اس نے ان کے دل کی دھڑکن محسوس کرنے پر ایمبولینس ڈرائیور کو قریبی ہسپتال جانے کو کہا جہاں ڈاکٹرز نے درشن سنگھ کو زندہ قرار دیا۔

80 سالہ شخص دل کا مریض اب کرنال کے ایک پسپتال میں زیر علاج ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاندان نے اس واقعہ کو ایک معجزہ قرار دیا ہے اور اب وہ اپنے پیارے کی جلد صحتیابی کی دعا کررہے ہیں۔