بیرسٹر گوہر کے گھر چھاپہ کیوں مارا؟ پولیس نےاہم بیان جاری کر دیا

Jan 13, 2024 | 15:11:PM
بیرسٹر گوہر کے گھر چھاپہ کیوں مارا؟ پولیس نےاہم بیان جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق)چیئر مین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کے گھر پر حملے  کے معاملے پر ترجمان پولیس کی جانب سے اہم بیان جاری کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر گوہر نے تھوڑی دیر قبل چیف جسٹس سے شکایت لگائی کہ ان کے گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا اور ان کے بیٹے اور بتیجے کو تشددکا نشانہ بنایا گیا ہے، کچھ دیر بعد ہی اب ترجمان پولیس نے بیان جاری کیا ہے کہ ابھی اطلاع ملی ہے کہ بیرسٹر گوہر کے  گھر پولیس پہنچی ہے،پولیس ایک اطلاع پر اشتہاریوں کی تلاش میں ایک گھر پہنچی،وہاں پہنچنے پر معلوم ہوا کہ مذکورہ گھر بیرسٹر گوہر کا ہے  اور پولیس واپس آگئی،ناہی کسی پر کسی قسم کا تشدد کیا گیا اور نہ ہی کوئی دستاویزات اٹھائی گئیں ہیں ،یہ ایک معمول کی کارروائی تھی ،مزید تحقیقات عمل میں لائی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی چیئرمین کے گھر پر حملہ، بیرسٹر گوہر نے چیف جسٹس سے شکایت لگا دی