این اے 130 سے نوازشریف کے مدمقابل تحریک انصاف کے 3 امیدوار  میدان میں اُتر آئے

Jan 13, 2024 | 13:40:PM
این اے 130 سے نوازشریف کے مدمقابل تحریک انصاف کے 3 امیدوار میدان میں آگئے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) این اے 130 سے نوازشریف کے مدمقابل تحریک انصاف کے 3 امیدوار میدان میں آگئے۔ 

این اے 130 سے مجموعی طور 18 امیدوار مدمقابل ہوں گے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد، چودھری اصغر علی، طارق ثنا باجوہ پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔ دیگر امیدواروں میں محمد عامر، سلیم اللہ، خالد مسعود سندھو، حسنین شہزاد شامل ہیں۔ حبیب الرحمان، حافظ عدنان منیر، آغااسامہ بھی اقبال احمد خان شامل ہیں۔

این اے 130 میں کل ووٹ کی تعداد 6لاکھ 8 ہزار 318 ہے۔ مرد ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 23 ہزار 100  جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 2لاکھ 85 ہزار 218 ہے۔ این اے 130 میں پولنگ اسٹیشنز کی مجموعی تعد اد 376 ہے۔ این اے 130 میں ایک ہزار 148 پولنگ بوتھ بنائے اور مردووٹرز کیلئے 148 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:   کراچی: نجی ریسٹورنٹ میں آگ لگ گئی

خواتین ووٹرز کیلئے بھی 148 پولنگ سٹیشنز ہوں گے، مشترکہ  پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 67 ہے۔ 

این اے 130 میں موہنی روڑ، بلال گنج، ملک پارک، لوئر مال، اردو بازار  کے ساتھ  اسلام پورہ، ساندہ، سنت نگر، چوبرجی پارک، راجگڑھ ،انارکلی ،لارنس روڈ شامل ہیں۔