کیفی خلیل کا گانا ’جرمانہ’ کی سوشل میڈیا پر دھوم 

Jan 13, 2024 | 08:31:AM
عالمی سطح پر شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے معروف گلوکار کیفی خلیل کا نیا سولو گانا ’جرمانہ’ نے ریلیز  ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عالمی سطح پر شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے معروف گلوکار کیفی خلیل کا نیا سولو گانا ’جرمانہ’ نے ریلیز  ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

لیاری کی گلیوں سے نکل کر دنیا بھر میں اپنی گلوکاری کا لوہا منوانے والے کیفی خلیل نے چند دن قبل فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو کلپ پر مشتمل پوسٹ جاری کی تھی جس میں اُنہوں نے اپنے پرستاروں کو جلد آنے والا نیا سولو گانا ’جرمانہ’ کی ریلیز کے حوالے سے اہم اعلان کیا تھا۔

 اس خبر کے بعد کیفی کے مداحوں نے اپنی نظریں گھڑی پر جمالی۔ بعدازاں گلوکار نے ایک بار پھراپنے مداحوں کے اس طویل انتظار کو ختم کرتے ہوئے گانے کی ریلیز کی خوشخبری سنا دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کیفی خلیل نے کچھ دیر قبل ایک اور پوسٹ جاری کی جس کے ساتھ منسلک کیپشن میں انہوں نے اپنے مداحوں کو ’جرمانہ’ کی ریلیز کی اطلاع دی۔

کہانی سنو فیم گلوکار کیفی خلیل کی سولو میوزک ویڈیو ’جرمانہ’ 2 منٹ 53 سیکنڈ پر مشتمل ہے جس نے یوٹیوب پر ریلیز کے چند گھنٹوں بعد ہی 1 لاکھ 37 ہزار سے زائد ویوز حاصل کرلیے ہیں جبکہ تعداد میں ہر گزرتے لمحے اضافہ ہورہا ہے۔

یاد رہے کہ اس سولو میوزک ویڈیو ’جرمانہ’ کو تحریرسے لے کر ،کمپوزنگ اور پروڈکشن گلوکار کیفی خلیل نے کیا ہے، جبکہ اس ویڈیو نے ریلیز کے بعد ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔ 

مزید پڑھیں: امریکا نے روس کی 3 کمپنیوں پر پابندی عائد کردی

تبصرہ کرتے صارفین کا کیفی خلیل کے نئے شاہکار کے گن گاتے ہوئے کہنا تھا کہ،’کوئی شو آف، کوئی فحاشی، کوئی عریانیت، کوئی شرمناک رقص، کوئی مختصر لباس والی لڑکی، کوئی لگژری کاریں، کچھ بھی نہیں.اس ویڈیو میں بس خالص ٹیلنٹ شامل ہے۔’ ساتھ ہی کئی صارفین نے کمنٹ سیکشن میں کیفی خلیل سے اپنی بے لوث محبت کےساتھ انکے کام کو سراہتےہوئے تعریفوں کے پھول نچھاور کردیے۔