سینئر سیاستدان زعیم قادری سپردِ خاک، میانی صاحب قبرستان میں تدفین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سینئر سیاستدان اور سابق رکن صوبائی اسمبلی زعیم قادری کی نمازِ جنازہ کے بعد تدفین کر دی گئی۔
رفعت حسین قادری نے زعیم قادری کی نمازِ جنازہ پڑھائی، جس کے بعد مرحوم سید زعیم حسین قادری کو میانی صاحب قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
نمازِ جنازہ اور تدفین میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت اہلِ خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان، وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق بھی شریک ہوئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق زعیم قادری گزشتہ تین روز سے دل کے عارضے کے باعث نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے تاہم طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث جانبر نہ ہو سکے۔ مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔
سابق ایم این اے مہر اشتیاق، سابق ڈپٹی میئر میاں طارق، بلال احمد بٹ، ندیم الحسن شاہ، سینئر صحافی فسیح اللہ، صوبائی وزیر رانا اقبال، ایم این اے حافظ نعمان، میاں مصباح الرحمٰن، کوآرڈینیٹر ٹو وزیر اعظم طلحہٰ برکی سمیت دیگر افراد شریک ہوئے۔
سینئر لیگی رہنما رانا ارسلان، احسن شرافت، علی ڈار، رزاق جٹل، ایم پی اے سمیع اللہ خان، شہباز چدھڑ، اشفاق جٹ، عاصم نصیر نے بھی شرکت کی۔
سابق وفاقی وزیر فواد چودھری، میاں نصیر، سلمان غنی، مجیب الرحمٰن شامی، وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ، ایم این اے صباء صادق، میاں محمد علی معین، سابق ایم این اے عناضہ احسان بٹ اور صوبائی وزیر بلال یاسین بھی جنازے میں شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : عُمان زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اُٹھا؛ شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی