آبدوز "ٹائٹن" کے پھٹنے کی خوف ناک آڈیو سامنے آگئی
20 سیکنڈ کی آڈیو میں کسی چیز کے پھٹنے کی آواز پھر شور سنائی دیتا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکی سائنٹفک ایجنسی "نیشنل اوشینک اینڈ ایٹموس فیرک ایڈمنسٹریشن"نے ٹائی ٹینک کے ملبے کی طرف سفر کے دوران تباہ ہونے والی آبدوز ٹائٹن کی تباہی کے وقت کی خوف ناک آڈیو جاری کردی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ادارے کی جانب سے جاری کردہ 20 سیکنڈ کی آڈیو میں کسی چیز کے پھٹنے کی آوازسنائی دیتی ہے اورپھر ایک شور سنائی دیتا ہے,خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ٹائی ٹینک کے ملبے کی جانب سفر کے دوران تباہ ہونے والی آبدوز ٹائٹن کی تباہی کے وقت کی آوازیں ہیں۔
امریکی اخبار"نیویارک پوسٹ" کے مطابق اس ریکارڈنگ کو ایک مورڈ پیوسیو ایکوسٹک کے ذریعے حاصل کیا گیا جہاں سے تقریباً 900 میل دور اوشین گیٹ کی آبدوز پانی کے دباؤ میں پھنس گئی تھی۔

اس حوالے سے امریکی کوسٹ گارڈ کاکہناہے کہ اس کلپ سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ٹائٹن آبدوز کے پھٹنے کی آواز کے اخراج کے صوتی اخراج کا مجموعہ ہے۔
واضح رہے کہ اوشین گیٹ Expeditions کی تیار کردہ یہ آبدوز گزشتہ سال18 جون کو بحراوقیانوس میں ٹائی ٹینک کی جانب جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں ٹائٹن آبدوز میں سوار کمپنی کے چیف ایگزیکٹو اسٹاکٹن رش، دو پاکستانی شہری شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد سمیت ہیمش ہارڈنگ اور پال ہنری نارجیولیٹ جان کی بازی ہار گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:9مئی کو حد کردی گئی، اب آپ کو بنیادی حقوق یاد آگئے ہیں؟ جسٹس مسرت ہلالی کا سلمان اکرم راجہ سے مکالمہ
ٹائٹن آبدوزکاملبہ کئی روز کی تلاش کے بعد دریافت ہوا تھا، حکام نے اس بات کا امکان ظاہرکیاتھا کہ آبدوز ٹائٹن لاپتہ ہونے کے فوراً بعد ہی تباہ ہوگئی تھی۔