پی ایس ایل 8: افتتاحی میچ میں قلندرز شہداء کے بچوں کو سلام پیش کرے گی

Feb 13, 2023 | 12:14:PM
پی ایس ایل 8: افتتاحی میچ میں قلندرز شہداء کے بچوں کو سلام پیش کرے گی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے افتتاحی میچ کیلئے دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز نے شہدائے پولیس کے 50 بچوں کو مدعو کرلیا۔

دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز آج ملتان اسٹیڈیم میں پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرے گی۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ شہداء کے بچوں کو سلام پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب، ریہرسل اور تیاریاں مکمل

پولیس شہداء کے بچے ملتان اسٹیڈیم کے عمران خان انکلوژر میں میچ دیکھیں گے۔

پاکستان سپر لیگ 8 کا افتتاحی میچ آج لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے مابین کھیلا جائے گا جو رات 8 بجے شروع ہوگا۔