پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب: ریہرسل اور تیاریاں مکمل

Feb 13, 2023 | 11:39:AM
پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب، ریہرسل اور تیاریاں مکمل
کیپشن: افتتاحی تقریب شام 6 بجے اور میچ 8 بجے شروع ہوگ
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب کیلئے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں تیاریوں کو حتمی شکل دی جا چکی ہے جبکہ فنکاروں نے ریہرسل بھی کی۔

گزشتہ روز ملتان سلطان اور لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں تین گھنٹے تک بولنگ، فیلڈنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کی، گراؤنڈ اسٹاف کے مطابق چاروں وکٹس اچھی تیار کی ہیں چھکے چوکوں کی برسات بھی ہوگی اور بولرز کو بھی سپورٹ ملے گی۔

شائقین کیلئے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے دروازے دوپہر 2 بجے کے بعد کھول دیے جائیں گے، افتتاحی تقریب شام 6 بجے اور میچ 8 بجے شروع ہوگا، شائقین کیلئے فاطمہ جناح ہاؤسنگ سوسائٹی میں وسیع و عریض پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے، جہاں سے ٹکٹ کے ساتھ شائقین کو شٹل بس سروس کے ذریعے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں لایا جائے گا۔

سیکیورٹی کے باعث شائقین کیلئے پارکنگ اسٹیڈیم سے تین کلومیٹر دور بنائی گئی جبکہ ٹیموں کی اسٹیڈیم آمد سے ایک گھنٹہ قبل اور آدھا گھنٹہ بعد تک روٹس ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہیں گے۔