’ اگر میں غدار ہوں تو میرے سارے ووٹرزبھی غدار ہیں‘

Feb 13, 2023 | 10:06:AM
اسلام آباد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران فواد چوہدری، اگر میں غدار ہوں تو میرے سارے ووٹر بھی غدار ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر میں غدار ہوں تو میرے سارے ووٹرزبھی غدار ہیں۔

اسلام آباد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ آج غداری کیس میں پیشی تھی، ابھی تک پولیس چالان پیش نہ کر سکی، چالان پیش کریں تاکہ ہمیں بھی پتہ لگے کہ ہم نے غداری کیا کی ہے،   اگر میں غدار ہوں تو میرے سارے ووٹر بھی غدار ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کچھ ناسمجھ لوگ ہیں جنہیں تاریخ کا نہیں پتہ، ہمارے اوورسیز پاکستانی ان سے کیوں نفرت کرتے ہیں؟

مزید پڑھیں:ارشد شریف قتل کیس، چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ تشکیل

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا ہے کہ اس حکومت نے گرین پاسپورٹ کی عزت ختم کر دی ہے، الیکشن کے لیے یہ لوگ تیار نہیں ہیں۔ موجودہ حکومت والے سابق وزیرِ اعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔