ارشد شریف قتل کیس، چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ تشکیل

Feb 12, 2023 | 14:55:PM
ارشد شریف قتل کیس، چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ تشکیل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے ازخود نوٹس پر ارشد شریف قتل کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا، سماعت کے لیے تشکیل دیے گئے 5 رکنی بینچ کی سربراہی چیف جسٹس آف پاکستان کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے سینئر صحافی ارشد شریف کے پراسرار قتل پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے کیس کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا اور سماعت کے لیے 5 رکنی بینچ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔ 

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال خود  بینچ کی سربراہی کریں گے جبکہ بینچ میں جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہربھی شامل ہیں۔سپریم کورٹ کا یہ پانچ رکنی بینچ 13 فروری کو کیس کی سماعت کرے گا۔

مزید پڑھیں: پام آئل منصوبہ حکومتی توجہ کا منتظر

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پہلے ہی جے آئی ٹی سے متحدہ عرب امارات UAE اور کینیا میں تحقیقات پر رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔