ڈاکٹر وردہ قتل کیس ؛مرکزی ملزمہ کے 16اکاؤنٹس منظر عام پر آ گئے
کیپشن: ڈاکٹر وردہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زبیراعوان) ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں پولیس کی تفتیش جاری ہے،مرکزی ملزمہ ردا کی جانب سے مختلف لوگوں کے ناموں سے بنائے گئے سولہ اکاؤنٹس منظر عام پر آ گئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق ملزمہ ردا کی جانب مختلف اکاؤنٹس کے ذریعے 70 تولہ سے زائد زیورات جمع کروائے گئے اور دو کروڑ سے زائد کا قرض حاصل کیا، جن لوگوں کے نام پر سونا جمع کروایا گیا ان میں سے آٹھ اکاؤنٹ مختلف مردوں اور آٹھ اکاؤنٹ خواتین کے نام پر ہیں جبکہ ایک اکاؤنٹ ملزمہ کے نام پرہے ۔
ذرائع کے مطابق مرکزی ملزمہ ردا کے نام پر زیورات کے بدلے صرف بارہ لاکھ سے زائد کا قرض لیا ہوا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:ایک ہفتے کے دوران سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کار سرگرم رہے