ایک ہفتے کے دوران سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کار سرگرم رہے

Dec 13, 2025 | 17:13:PM
ایک ہفتے کے دوران سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کار سرگرم رہے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احسن عباسی)آئی ایم ایف بورڈ کے پاکستان کے لئے قرض کی قسط ملنے پر پاکستان سٹاک میں سرمایہ کار سرگرم رہے، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 2778 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس 1.66 فیصد اضافے سے 1 لاکھ 69 ہزار 864 کی سطح پر بند ہوا۔

دسمبر کے دوسرے کاروباری ہفتے میں انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 70 ہزار کی سطح دکھائی دیا،100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 1 لاکھ 70 ہزار 697 رہی۔

100 انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 1 لاکھ 67 ہزار 386 رہیہفتے میں 247 ارب روپے مالیت کے 5 ارب شئیرز کا کاروبار کیا گیا، شئیرز کی قیمت بڑھنے پر مارکیٹ کپیٹلائزیشن میں 282 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

مارکیٹ کپیٹلائزیشن بڑھ کر 19321 ارب روپے پرپہنچ گئی، آئی ایم ایف بورڈ کی 1 ارب 20 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری ملنے پر سرمایہ کار سرگرم رہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق  پاور سیکٹر کے گردشی قرضوں کے 659 ارب 60 کروڑ روپے پر اہم فیصلے بھی تیزی کی وجہ بنی،رپورٹنومبر 25 میں ترسیلات زر سالانہ 9 فیصد بڑھ کر 3.20 ارب روپے رہی۔

یہ بھی پڑھیں :انتہا پسندانہ نظریات اور تقسیم پسند قوتوں سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہیں: فیلڈ مارشل