سرینگر، حملے میں3 بھارتی پولیس اہلکار ہلاک ،درجن سے زائدزخمی

Dec 13, 2021 | 23:27:PM
سرینگر، حملے میں، بھارتی پولیس اہلکار ہلاک
کیپشن: اہلکار گشت کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  سرینگر کے علاقے زیون میں ایک حملے میں بھارتی پولیس کے3اہلکارہلاک جبکہ ایک درجن کے قریب زخمی ہو گئے ۔

یہ بھی پڑھیں:گھریلو اخراجات پو رے کرنے کے لیے روسی صدر نے کونسا کا م کیا ؟

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے سرینگر میں پنتھہ چوک کھنموہ روڈ پر زیون کے مقام پر انڈین ریزروپولیس کی 9ویں بٹالین کی گاڑی پر اندھادھند فائرنگ کی۔ جس سے 3اہلکار ہلاک جبکہ درجن کے قریب زخمی ہو گئے ۔جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ حکام کے مطابق تمام زخمی اہلکاروں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔ علاقے کا محاصرہ کر کے بڑے پیمانے پر تلاشی کی کارروائی شروع کی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:معروف بھارتی سائنسدان کی شرمناک حرکت۔۔ ہنگامہ برپا ہوگیا