گھریلو اخراجات پو رے کرنے کے لیے روسی صدر نے کونسا کا م کیا ؟

Dec 13, 2021 | 19:49:PM
 روسی صدر، ولادیمیر پوٹن
کیپشن: روسی صدر ولادیمیر پوٹن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک) روسی صدر نے سقوطِ سویت یونین کو ایک دلخراش سانحہ قرار دے دیا اور کہا کہ سویت یونین کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے پر روسی شہری غمگین ہوگئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ان خیالات کا اظہار فلم سازوں سے گفتگو میں کیا جو  ملکی تاریخ پر مبنی فلم کو روسی زبان میں ڈب کر رہے ہیں جس کا مقصد نئی نسل کو روس کی تاریخ سے آگاہ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف بھارتی سائنسدان کی شرمناک حرکت۔۔ ہنگامہ برپا ہوگیا

ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ سویت یونین کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے کے بعد کافی عرصے تک گھریلو اخراجات پورا کرنے کے لیے ٹیکسی چلائی تھی۔انہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ سویت یونین کا حصے بخیرے ہونا دراصل تاریخی روس کے ٹکڑے ہونا تھا جو اس وقت سویت یونین کے نام سے موسوم تھا۔سویت یونین کے ٹکڑے ہونے کے بعد معیشت زمین بوس ہوگئی اور غربت نے ڈیرے ڈال دیئے تھے۔  ہم نے بڑی مشکل سے خود سنبھالا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مبینہ خاوند کی لاش کے ٹکڑے کرنے والی ملزمہ کی کمرہ عدالت میں کیا حالت تھی،دیکھ کر سب دنگ رہ گئے