معروف بھارتی سائنسدان  کی شرمناک حرکت۔۔ ہنگامہ برپا ہوگیا

Dec 11, 2021 | 19:30:PM
سائنسدان، شرمناک حرکت،بھارت،دولہا
کیپشن: سائنسدان کی شرمناک حرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)  ریاست ہریانہ کے  ایک معروف سائنسدان نے  شادی میں جہیز کا مطالبہ کرنے پر چار روز تک جاری رہنے والے ہنگامے کے بعد معافی مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر نصیب سنگھ کی شادی پی ایچ ڈی سکالر کومل سے ہونے والی تھی لیکن عین شادی کے وقت جہیز کے معاملے پر بات بگڑ گئی اور شادی رک گئی۔ دولہا نصیب سنگھ نے الزام عائد کیا کہ اس نے  سسرال والوں کی طرف سے دی گئی سونے کی چین واپس کی جس کو دلہن والوں نے توہین سمجھا اور شادی روک دی۔ دلہن والوں کا کہنا تھا کہ سائنسدان کے والد اور بھائی نے عین پھیروں کے وقت دلہن کے والد سےقیمتی گاڑی اور 20 لاکھ روپے جہیز مانگا۔

یہ بھی پڑھیں:پٹرول کی قیمتوں میں کمی ۔۔شوکت ترین نے خوشخبری سنادی

 دلہن والوں نے دولہا ، اس کے باپ اور بھائی کے خلاف انسدادِ جہیز  کے تحت مقدمہ درج کرادیا۔  جس کے بعد دولہا نے دو ریکارڈنگز پیش کیں جس میں  واضح طور پر سنا جاسکتا ہے کہ وہ جہیز کے خلاف ہے ، اس کے سسر اسے گاڑی دینا چاہتے ہیں لیکن وہ انکار کردیتا ہے، چار روز تک یہ معاملہ میڈیا میں ان رہا جس کے بعد  حقیقت سامنے آئی اور دولہا والوں نے اقرار کرلیا کہ انہوں نےجہیز مانگا تھا۔ جس پر وہ معافی کے طلبگار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مبینہ خاوند کی لاش کے ٹکڑے کرنے والی ملزمہ کی کمرہ عدالت میں کیا حالت تھی،دیکھ کر سب دنگ رہ گئے