پٹرول کی قیمتوں میں کمی ۔۔شوکت ترین نے خوشخبری سنادی

Dec 10, 2021 | 19:49:PM
پٹرول،شوکت ترین،قیمتوں،کمی
کیپشن: پٹرول پمپ،فائل فو ٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتوں میں پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی بھی کی جائے گی۔

ایک انٹرویو میں شوکت ترین نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے تحت منی بجٹ اگلے ہفتے لا رہی ہے تاہم اس میں کھانے پینے کی اشیا پر دی جانے والی ٹیکس چھوٹ ختم نہیں ہوگی ، اس لئے منی بجٹ سے اشیائے خور ونوش مہنگی نہیں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 25ارب 15 کروڑ ڈالر ہو گئے

شوکت ترین نے مزید کہا کہ منی بجٹ میں میک اپ کا سامان، کپڑے، جوتے اور پرفیومز سمیت دیگر درآمدی آسائشی سامان پر کسٹم ڈیوٹی بڑھائی جائے گی۔ اس کے علاوہ مقامی طور پر تیار ہونے والی کچھ اشیاءپر بھی سیلز ٹیکس کی شرح 12 سے بڑھا کر 17 فی صد کی جائےگی۔مشیر خزانہ نے کہا کہ عالمی منڈی میں قیمتیں نیچے آنے کے بعد اب تک پیٹرول کی قیمتیں کم نہیں ہوئی تھیں تاہم آئندہ ہفتوں میں پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی بھی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 25ارب 15 کروڑ ڈالر ہو گئے