ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 25ارب 15 کروڑ ڈالر ہو گئے

Dec 10, 2021 | 09:29:AM
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 25ارب 15 کروڑ ڈالر ہو گئے،فائل فوٹو
کیپشن: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 25ارب 15 کروڑ ڈالر ہو گئے،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کو سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر موصول ہو گئے ، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 25ارب 15 کروڑ ڈالر ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پاکستان کو سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر موصول ہو گئے ہیں،3 دسمبر تک بیرونی قرض کی مد میں35 اعشاریہ 2 کروڑ ڈالر ادا کئے گئے،3 دسمبر تک سٹیٹ بینک کے ذخائر2 ارب 64 کروڑ80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

 واضح رہے مرکزی بینک کے مطابق سٹیٹ بینک کے ذخائر 16.01 ارب ڈالر سے بڑھ کر18.65 ارب ڈالر ہو گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 60 لاکھ ڈالر اضافے سے 6.49 ارب ڈالر ہو گئے ،ملکی مجموعی ذخائر2.65 ارب ڈالر اضافے سے 25.15 ارب ڈالر ہو گئے ۔

 یہ بھی پڑھیں:    بچوں کی پھر موجیں۔۔تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا