این سی سی آئی اے  اسلام آباد کی کارروائی، 114 غیر ملکی گرفتار

Aug 13, 2026 | 16:54:PM
این سی سی آئی اے  اسلام آباد کی کارروائی، 114 غیر ملکی گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف )نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (NCCIA) اسلام آباد نے سائبر کرائم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 114 غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار افراد میں 111 چینی اور 3 ویتنامی شہری شامل ہیں،NCCIA اسلام آباد میں مقدمہ FIR نمبر 133/26 درج کر لیا گیا،ملزمان مبینہ طور پر رجسٹرڈ آئی ٹی/بزنس ادارے کی آڑ میں سائبر کرائم نیٹ ورک چلا رہے تھے،ملزمان مختلف ممالک کے شہریوں کو آن لائن جنسی گفتگو اور ویڈیو چیٹس میں مبینہ طور پر ملوث کرتے تھے۔

ملزمان پر آن لائن جنسی مواد اور کمیونیکیشنز کو مبینہ طور پر مالی و مجرمانہ مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا الزام ہیں،تحقیقات میں سائبر رومانس کے ذریعے مالی فراڈ کی سرگرمیوں سے مبینہ روابط بھی سامنے آئے۔ 

NCCIA کے مطابق نیٹ ورک سے منسلک مزید افراد اور متاثرین کی شناخت کی جا رہی ہے،ملزمان کے زیر استعمال مالی اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کا بھی سراغ لگایا جا رہا ہے۔ 

مقدمہ PECA 2016 کی دفعات 14 اور 21 سمیت PPC کی دفعات 419، 420، 34 اور 109 کے تحت درج کرلیا گیا۔ 

NCCIA اسلام آباد کے مطابق کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں،تحقیقات میں گرفتار ملزمان کے مکمل کردار اور دیگر ممکنہ سہولت کاروں کا تعین کیا جا رہا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں : 5 لاکھ روپے تک معاوضہ ملے گا! نوجوانوں کیلئےبڑی خوشخبری