ڈاکٹر یاسمین راشد کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت(اے ٹی سی ) لاہور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما اور سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی 9 مئی کے دو مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔
سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے تھانہ شادمان نذر آتش اور راحت بیکری جلاؤ گھیراؤ کیس میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی گئی تھیں جنہیں عدالت نے خارج کر دیا ہے،عدالت کے جج منظر علی گل نے فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ دونوں مقدمات میں سزا سنائے جانے کے بعد ضمانت کی درخواستیں غیر مؤثر ہو چکی ہیں۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو مذکورہ دونوں مقدمات میں 10، 10 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔
یہ بھی پڑ ھیں: وفاقی وزیرداخلہ کی شہیدمیجر رضوان طاہر کی رہائش گاہ آمد,درجات کی بلندی کیلئے دعا کی