وفاقی وزیرداخلہ کی شہیدمیجر رضوان طاہر کی رہائش گاہ آمد,درجات کی بلندی کیلئے دعا کی

Aug 13, 2025 | 18:18:PM
وفاقی وزیرداخلہ کی شہیدمیجر رضوان طاہر کی رہائش گاہ آمد,درجات کی بلندی کیلئے دعا کی
کیپشن: وفاقی وزیرداخلہ کی شہیدمیجر رضوان طاہر کی رہائش گاہ آمد
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی شہید میجر رضوان طاہر کی رہائش گاہ  پہنچے جہاں انہوں نے  شہید میجر رضوان طاہر کےوالد کرنل ریٹائرڈ محمد طاہر اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی,وزیر داخلہ نے شہید میجر رضوان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ 

چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا اور آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید میجر رضوان طاہر کے والدین اور بھائی میجر عثمان طاہر   سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہید میجر رضوان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ 

وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید میجر رضوان طاہر کے والد کرنل ریٹائرڈ محمد طاہر، والدہ اور بھائی میجر عثمان طاہر کے بلند حوصلے کو سراہا۔ 

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہناتھا کہ آپ شہید بیٹے کے با ہمت اور بلند حوصلہ والدین ہیں، آپ کا یہ حوصلہ اور عزم ہی قوم کی طاقت ہے،آپ کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں۔ 

 وزیر داخلہ کا کہناتھا کہ میجر رضوان طاہر نے بہادری سے بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور جام شہادت نوش کیا،شہید میجر رضوان طاہر قوم کے  ہیرو ہیں،عظیم قربانی رائیگاں نہیں جائے گی،شہداء کے خاندانوں کی لازوال قربانیوں کی قوم ہمیشہ مقروض رہے گی۔

 شہید میجر رضوان طاہرکے والد نے اس دوران گفتگو کی،ان کا کہنا تھا کہ  بیٹے نے کئی انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کو لیڈ کیا اور متعدد دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔  

 واضح رہے کہ میجر رضوان طاہر چند روز قبل مستونگ میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے آئی ای ڈی دھماکے میں شہید ہو گئے تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں : پاکستان تنازعات کے حل کیلئے بات چیت پر یقین رکھتا ہے، صد زرداری کی آذربائیجان کے سفیر سے ملاقات