پاکستان تنازعات کے حل کیلئے بات چیت پر یقین رکھتا ہے، صد زرداری کی آذربائیجان کے سفیر سے ملاقات 

Aug 13, 2025 | 17:53:PM
پاکستان تنازعات کے حل کیلئے بات چیت پر یقین رکھتا ہے، صد زرداری کی آذربائیجان کے سفیر سے ملاقات 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز ) صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے آذربائیجان کے سفیر خازر فرہادوف کی ایوانِ صدر میں ملاقات کی، صدرِ مملکت نے پاکستان اور آذربائیجان کے برادرانہ تعلقات کو دونوں ممالک کے مفاد میں مزید مستحکم کر نے پر زور دیا۔

ملاقات کے موقع پر  صدر مملکت کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، معیشت اور علاقائی رابطہ کاری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔براہِ راست فضائی روابط سے تجارتی اور عوامی تعلقات کے نئے مواقع کھلیں گے ۔صدرِ مملکت نے آذربائیجان اور آرمینیا کے تاریخی امن معاہدے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امن معاہدہ خطے میں دیرپا استحکام اور خوشحالی کی ضمانت ہے ۔پاکستان تنازعات کے حل کیلئے بات چیت اور پرامن ذرائع پر یقین رکھتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:چہلم امام حسینؓ پر فول پروف سکیورٹی کیلئے ملک بھر میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات