لاہور: میو ہسپتال میں زیر علاج کورونا مریض نے گلے پر چھری پھیر لی

Aug 13, 2021 | 20:02:PM
لاہور: میو ہسپتال میں زیر علاج کورونا مریض نے گلے پر چھری پھیر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور کے میو ہسپتال میں کورونا کے مریض نے خودکشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے میو ہسپتال میں زیر علاج کورونا سے متاثرہ 35 سالہ مریض نے وارڈ میں چھری سے اپنا گلا کاٹ کر خودکشی کی اور وہ خون بہہ جانے کی وجہ سے مر گیا۔
میوہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق مریض نے پھل کاٹنے والی چھری کا استعمال کرتے ہوئے اپنا گلا کاٹا، خون زیادہ بہنے کی وجہ سے مریض جانبر نہ ہوسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: مبشر کھوکھر قتل کیس: پولیس نے ملزم کی والدہ کو بھی حراست میں لے لیا، اہم انکشافات
میوہسپتال کے ایم ایس نے بتایا کہ مریض کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی، وہ تین اگست سے ہسپتال میں زیر علاج تھا۔
مریض کی خودکشی کے بعد انتظامیہ نے پولیس کو طلب کیا، جس نے سب سے پہلے لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے متعلقہ وارڈ منتقل کیا اور کمرے سے شواہد اکٹھے کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: دردا نہ بٹ نے پہلی اور آخری ملاقات میں علیزے شا ہ کو کیا نصیحت کی؟