سندھ ہائیکورٹ میں بڑے پیمانے پر تقررو تبادلے ، نوٹیفکیشن جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )سندھ ہائیکورٹ میں بڑے پیمانے پر تقررو تبادلے ہوئے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ، سیشن جج ظہور احمد ہکڑو کا ملیر سے کراچی جنوبی تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج جاوید اقبال ملک کا کراچی شرقی سے ملیر ، ایڈیشنل سیشن جج عبد رزاق کندھکوٹ سے ٹنڈو محمد خان، ایڈیشنل سیشن جج سید اعجاز علی شاہ کا میہڑ سے سجاول تبادلہ کر دیا گیا ۔

ایڈیشنل سیشن جج اشفاق احمد کا سجاول سے سانگھڑ ، ایڈیشنل سیشن جج غوث علی شاہ کا ملیر سے میہڑ ، سیشن جج اشفاق مغل کا ملیر سے سجاول تبادلہ کیا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج ڈاکٹر عارف راجپوت کو ٹنڈو محمد خان سے سندھ ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :قلعہ گجر سنگھ کے علاقے سےلیڈی پولیس کانسٹیبل مبینہ طور پر اغوا، تلاش جاری