قلعہ گجر سنگھ کے علاقے سےلیڈی پولیس کانسٹیبل مبینہ طور پر اغوا، تلاش جاری

Apr 13, 2026 | 16:01:PM
قلعہ گجر سنگھ کے علاقے سےلیڈی پولیس کانسٹیبل مبینہ طور پر اغوا، تلاش جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (وقاص احمد) قلعہ گجر سنگھ کے علاقے سے ایک لیڈی پولیس کانسٹیبل کے مبینہ اغوا کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق لیڈی کانسٹیبل عائشہ اپنے گھر سے ڈیوٹی کے لیے روانہ ہوئی تھیں تاہم وہ اپنے مقررہ ڈیوٹی پوائنٹ پر نہ پہنچ سکیں,ایف آئی آر کے مطابق عائشہ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں تعینات تھیں اور ان کی ڈیوٹی رات 11 بجے سے صبح 7 بجے تک تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل کے اغوا کا مقدمہ ان کے والد کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:چلاس میں پولیس ٹیم پر فائرنگ، 3 اہلکار شہید، ڈی ایس پی سمیت متعدد زخمی

ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر اغوا کی گئی لیڈی کانسٹیبل کی تلاش کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جلد واقعے کی حقیقت سامنے لانے اور مغوی اہلکار کو بازیاب کرانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔