چلاس میں پولیس ٹیم پر فائرنگ، 3 اہلکار شہید، ڈی ایس پی سمیت متعدد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( سمیع اللہ )چلاس کے علاقے تھور گوئیں میں نامعلوم افراد نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید جبکہ ڈی ایس پی فقیر محمد سمیت متعدد اہلکار زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس ٹیم تھور کے علاقے میں افیون کی فصل تلف کرنے کی کارروائی میں مصروف تھی کہ اچانک نامعلوم افراد نے فائرنگ شروع کر دی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 3 اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی طبی مرکز منتقل کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آندھی، طوفان اور موسلا دھار بارشیں، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئی ہے جبکہ علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہید اہلکاروں کی میتیں اور زخمی ڈی ایس پی کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔