پی ٹی آئی اراکین کے استعفےٰ نامنظور، نئی وجہ سامنے آگئی

Apr 13, 2022 | 23:02:PM
پی ٹی آئی ، قومی، اسمبلی 
کیپشن: پی ٹی آئی اور قومی اسمبلی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پی ٹی آئی اور قومی اسمبلی 

(ویب ڈیسک)ڈپٹی سپیکر قاسم سوری اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ آمنے سامنے،ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو استعفوں کی منظوری اور نوٹیفکیشن جاری کرنےکا حکم مگر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نےمخالفت کردی۔

 تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے اراکین کے استعفوں کا معاملہ لٹک گیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور ڈپٹی سپیکر قاسم سوری آمنے سامنے آگئے۔ قاسم سوری کو 120 سے زائد کے اراکین کے استعفے موصول ہوئے ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو قاسم سوری نے استعفوں کی منظوری اور نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا۔

  ذرائع کا کہناتھا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے استعفوں کی مکمل جانچ پڑتال اور تصدیق کے بغیر قبول کرنے کی مخالفت کردی ۔ہر رکن قومی اسمبلی کے ایک ہی فارمیٹ پر استعفے سے شکوک وشبہات پیدا ہوئے ۔ہر مستعفی رکن کو ذاتی طور پر تصدیق کےلیے بلایا جائے گا۔استعفی ہاتھ سے لکھا گیاہو یا ٹائپ شدہ تصدیق لازمی ہے۔ابھی تک ایک بھی تحریک انصاف کے رکن کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا ۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی کے گھر افطار پر کون مدعو؟ تصویر وائرل