شاہد آفریدی کے گھر افطار پر کون مدعو؟ تصویر وائرل

Apr 13, 2022 | 22:38:PM
فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، رمضان کی افطاری، شاہد آفریدی، گھر پر کی
کیپشن: شاہد آفریدی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی نے11ویں رمضان کی افطاری سابق کپتان شاہد آفریدی کے گھر پر کی۔
سابق کپتان شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر افطار کے وقت کی تصویر شیئر کی ہے۔تصویر میں دیکھا جاسکتاہے کہ شاہین آفریدی اور شاہد آفریدی افطار کے دسترخوان پر موجود ہیں اور دعا گو ہیں۔شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں آفریدی نے لکھا کہ افطار کے قریب آتے ہی ہمیں اس وقت کو مخلصانہ دعا کرنے کیلئے استعمال کرنا چاہیے، کیونکہ یہ قبولیت کا وقت ہے۔انہوں نے لکھا کہ صاف دل اور خلوص دل سے اپنے پیارے پاکستان اور اس کے تمام لوگوں کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعا گو ہوں۔شاہد آفریدی کی پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے شاہین آفریدی نے لکھا کہ ہمارے پیارے ملک کے لیے آپ کی نیک تمناﺅں اور دعاﺅں کے لیے آمین اور آخر میں شاہین آفریدی نے سابق کپتان کا افطار میں دعوت دینے کے لئے شکریہ بھی ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز الٰہی کو مس گائیڈ کیا گیا، اب بھی ان کی واپسی کے خواہشمند ہیں، آصف زرداری